Daily Mashriq


بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے ،دفتر خارجہ نفیس زکریا

بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے ،دفتر خارجہ نفیس زکریا

ویب ڈیسک:پاکستانی دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے پاکستان میں دہشت گردی کے لئے بھارتی مالی امداد ثابت ہوچکی ہےاور   پاکستان بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ میں پیش کرچکا ہے

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ پرامن ہمسائیگی اور اصولوں پر کاربند ہے اور بار خیز مذاکرات کی خواہش کا اظہار کرچکا ہےاور پاکستان بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ میں پیش کرچکا ہے۔

  بھارت کی جانب سے ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے کشمیری قیادت نے بھارتی ہتھکنڈوں کے خلاف یوم احتجاج منایا ہے جبکہ کشمیری وکلا نے استصواب رائے کے ذریعے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے

بھارتی سیاستدان اس تمام تر صورتحال سے عالمی برادری کی نظریں ہٹانے کے لئے بے معنی بیانات دے رہے ہیں ۔

  ان کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے اب تک 400 کے قریب  افراد شہید ہوچکے ہیں،  پاکستان متعدد بار بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر احتجاج ریکارڈ کرا چکا ہے۔

 

متعلقہ خبریں