Daily Mashriq


 روسی افواج جنگ کیلئے تیار رہیں، صدر پیوٹن

روسی افواج جنگ کیلئے تیار رہیں، صدر پیوٹن

ویب ڈیسک:روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نےافواج کو جنگ کیلئے تیاررہنے کا حکم دے دیاہے،اور کہا کہ افواج کسی بھی وقت لڑائی کیلئے تیار رہیں۔

خبر ایجنسی کو روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کو بتایاکہ صدر ولادی میرپیوٹن نے فضائیہ سمیت تینوں افواج کو جنگی تیاری کے ساتھ جنگی ساز و سامان چیک کرنے کا بھی حکم دیا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ جنگ کی تیاری مکمل اور کمانڈر انچیف کے حکم کے بعد جنگی ساز و سامان کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔روس نے اپنی سمندری حدود میں طیارہ بردار جنگی بحری بیڑے اور آبدوزیں بھی بھیج دی ہیں۔

متعلقہ خبریں