Daily Mashriq

لیوی فورسز نے ممکنہ دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ،

لیوی فورسز نے ممکنہ دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ،

ویب ڈیسک:کرم ایجنسی روضہ چیک پوسٹ ناکے پر    چیکنگ کے  دوران  لیوی فورسز نے   گاڑی سے اسلحے کی بھاری مقدار  برآمد کرکے دھشت گردی کی ممکنہ کارروائی کو  ناکام بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق روضہ چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران  ایک مشکوک پک اپ کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے نے گاڑی بھگا دی  لیوی فورسز نے گاڑی کا پیچھا کرکے گاڑی کو قابو کر لیا ۔  تلاشی لینے پر گاڑی سے 39 رکٹ لانچر کے گولے اور 45 فیوز   برآمد ہوئے لیوی فورسز نے اسلحہ قبضے میں لیکر گاڑی میں موجود چار افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کیلئے  نامعلوم مقام منتقل کر دیا 

متعلقہ خبریں