Daily Mashriq


کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا، نہ ہی کسی سازش کا حصہ ہیں،چیئرمین نیب

کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا، نہ ہی کسی سازش کا حصہ ہیں،چیئرمین نیب

ویب ڈیسک:کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جاسکتا، شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں کا مکمل احتساب ہوگا،چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال۔

لاہور میں٘ ایک توریب کے دوران چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کسی کی بھی ہو کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، ہاؤسنگ اسکینڈل میں ریگیولیٹرز کا کردار انتہائی ضروری ہے، جب اخبار میں اشتہار دیا جاتا ہے اس پر ریگیولیٹر کیوں خاموش رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی کسی شخص کے اشاروں پر نہیں ناچ سکتی جب کہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں، غلط احکامات دینے والے اور ان پر کام کرنے والوں کا مکمل احتساب ہوگا،جب کہ نیب کی جانب سےجمہوریت کےخلاف کوئی سازش نہیں کی جا رہی۔چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کرتا،  میری توجہ پورے ملک پر مرکوز ہے، میں صرف کیس کو دیکھوں گا، کسی صوبے کو نہیں، نیب کو سیاست سے دور رکھا جائے، نیب کی اپنی کوئی عدالت نہیں، نیب صرف عوامی ادارہ ہےجو بلا امتیاز اپنا کام کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں