پشاور ہاِئی کورٹ نے سانحہ اے پی ایس رپورٹ عام کرنے کاحکم دے دیا۔

پشاور ہاِئی کورٹ نے سانحہ اے پی ایس رپورٹ عام کرنے کاحکم دے دیا۔

ویب ڈیسک:پشاورہائی کورٹ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کا کیس نمٹاتے ہوئے پولیس تحقیقاتی رپورٹ عام کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

پشاور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ڈویژنل بینچ  نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے پولیس تحقیقاتی رپورٹ عام کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔دوران سماعت سی ٹی ڈی آفیسر نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی انکوائری رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔ اس موقع پر درخواست  گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ سانحے کی انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے جس پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ جوڈیشنل کمیشن بنانا ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں، تاہم آپ کی استدعا صوبائی حکومت کو بھجوادیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں