Daily Mashriq

پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں، سازشیں کرنے والوں پر نظر ہے،وزیرداخلہ احسن اقبال

پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں، سازشیں کرنے والوں پر نظر ہے،وزیرداخلہ احسن اقبال

ویب ڈیسک:افغانستان کا امن پاکستان کے لیے اہم ہے، دونوں ملک ایک دوسرے سے وابستہ ہیں اور رہیں گے،وزیرداخلہ احسن اقبال

واشنگٹن میں وزیر داخلہ احسن قابال نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہہم امریکا سے مالی مددکے خواہاں نہیں ہیں بلکہ باہمی احترام کی بنیاد پر تعاون بڑھانا چاہتے ہیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی اقتصادی امداد نہیں روک سکتا، یہ نہیں ہوسکتا کہ امریکا کے سیکیورٹی تقاضے یکطرفہ پورے ہوں اور پاکستان نظرانداز ہو'۔پاکستان اور امریکا مل کر افغانستان میں اہم کردار ادا کرسکتے ہ​یں۔وزیر داخلہ نے اس بات پر زور دیا کہ 'دونوں ممالک کے جائز سیکیورٹی خدشات حل کیے جانے چاہئیں، یکطرفہ طور پر امریکا کے سی​کیورٹی خدشات دور نہیں کیے جاسکتے۔ان کا کہنا تھا کہ 'دورہ امریکا سے پاکستان کا نقطہ نظر بیان کرنے میں مدد ملی، پاکستان میں سیکیورٹی آپریشن کے لیے کسی سے بھیک نہیں مانگی۔ احسن اقبال نے کہا کہ 'تشدد ختم کرنا چاہتے ہیں، تشدد ترقی کا دشمن ہےاور ایک دوسرے سےجنگ میں نہیں بلکہ ترقی میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ  پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں ہے اور ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں پرنظرہے

متعلقہ خبریں