نقیب اللہ قتل کیخلاف احتجاجی دھرنا بدستورنویں روز بھی جاری

نقیب اللہ قتل کیخلاف احتجاجی دھرنا بدستورنویں روز بھی جاری

ویب ڈیسک:نقیب اللہ محسود کےماورائے عدالت قتل کیخلاف احتجاج دھرنے میں مظاہرین کی آمد کا سلسلہ جاری۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل کیخلاف دھرنا آج نویں روز بھی جاری ہے ۔ احتجاجی کیمپ میں شریک مظاہرین کا کہنا ہے ملزم راو انوار کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا۔دھرنے میں ملک بھر سے مظاہرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل کیخلاف دھرنا وزیر اعظم کی جانب سے کی گئی یقین دہانی کے بعد دو دھڑوں میں تقسیم ہوگیا جس میں ایک دھڑے نے فوری طور پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا جبکہ دوسرے دھڑےکی جانب سے5بنیادی مطالبات پرعملی اقدامات جس میں پہلامطالبہ راوانوار کی گرفتاری ہے پورا ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا جس ملک بھر سے مظاہرین اور سیاسی قائدین کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

متعلقہ خبریں