Daily Mashriq

جنوبی افریقہ اور بھارت کےدرمیان چوتھا ون ڈے گلابی گیند سے کھیلا جائے گا

جنوبی افریقہ اور بھارت کےدرمیان چوتھا ون ڈے گلابی گیند سے کھیلا جائے گا

ویب ڈیسک:جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان  چوتھا ون ڈے چھاتی کے سرطان کی آگاہی کے لئے گلابی گیند سے کھیلا جائے گا اور یہ میچ اس نوعیت کا چھٹا میچ ہوگا۔

جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان 6ون ڈے میچوں کی سیریز میں بھارت کو 0-3کی برتری حاصل ہے۔جنوبی افریقہ کو سیریز بچانے کیلئے سیریز کے باقی تمام میچز جیتنا ضروری تبھی وہ سیریز ڈرا کر نے میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے جبکہ بھارت کو سیریز جیتنے کیلئے تین میں سے صرف ایک میچ جیتنے کی ضرورت ہے، جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈپلوسی اور اوپننگ بلے باز کوائنٹن ڈی کوک انجری کے باعث ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوچکے ہیں،جبکہ انگلی کی انجری کے باعث گزشتہ تین میچز میں ٹیم سے باہر  رہنے والےسابق کپتان اور  میچ وننگ وکٹ کیپر بیٹسمین اے بی ڈیویلئر جنوبی افریقہ کی ٹیم کو دستیاب ہونگے جو گلابی گیند سے کھیلنے میں مہارت رکھتے ہیںاور تین سال قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف گلابی گیند سے کھیلے گئے میچ میں  تیز ترین سنچری بناچکے ہیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈپلوسی کی عدم موجودگی میں ایڈن مرکرام کو ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاہم اے بی ڈویلیئر کی ٹیم میں شمولیت کے بعد وہ بدستور کپتان رہیں گے۔

اے بی ڈویلیئرز اس سے قبل بھی قیادت کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپنگ بھی کرچکے ہیں تاہم بھارت کے خلاف سیریز کے آخری تین میچز میں وہ بحیثیت بیٹسمین ہی شامل ہوں گے اور ٹیم کی کمزور بیٹنگ لائن کو سہارا دیں گے۔ 

متعلقہ خبریں