Daily Mashriq


 مقبوضہ کشمیر، بھارتی کیمپ پر حملہ، 3 بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر، بھارتی کیمپ پر حملہ، 3 بھارتی فوجی ہلاک

ڈیسک:مقبوضہ کشمیر کے   بھارتی فوج کے کیمپ پر نا معلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ بھارتی فوج اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ رات 2 بجے کیا گیا ،حملہ آوروں کی تعداد فی الحال نامعلوم ہے تاہم ان کی فائرنگ سے اب تک 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

واقعہ کے بعد وادی میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کر کے کیمپ کے اندر اور اطراف میں تلاشی کا عمل شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 29 نومبر کو نگروٹا میں بھی ایک آرمی کیمپ پر حملہ کیا گیا تھا۔ حملے میں 2 افسران سمیت 7 فوجی ہلاک جبکہ 2  زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں