Daily Mashriq


وزیراعلیٰ محمود خان ن کاایچ ایم سی کادورہ،ڈاکٹرزاورعملہ غیرحاضرہونے پربرہمی

وزیراعلیٰ محمود خان ن کاایچ ایم سی کادورہ،ڈاکٹرزاورعملہ غیرحاضرہونے پربرہمی

پشاور(مشرق نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا اچانک دورہ کیا ۔انہوں نے کمپلیکس کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا اور غیر حاضر ڈاکٹر اور دیگر عملے کو فوری طور پر برطرف کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ آج حیات آباد کے مختصر دورے کے دوران اچانک حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پہنچے جہاں انہوںنے خدمات کی فراہمی کے مجموعی سسٹم کا معائنہ کیا ۔ صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل خان وزیر ،ضلع ناظم پشاور ارباب عاصم اور دیگربھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے ۔ وزیراعلیٰ نے سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور بچوں کو دی جانے والی سہولیات سے آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کو خصوصی بچوں کی بحالی ، اُنہیں تعلیم و تربیت کی فراہمی کے جدید طریقوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ کو خصوصی بچوں کی تیار کر دہ تحفہ پیش کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ نے بصارت سے محروم بچوں کو خصوصی انعامات بھی دیئے۔ علاوہ ازیںوزیراعلیٰ نے حیات آباد میںویمن امپاورمنٹ کے سلسلے میں یونائٹیڈ نیشن ویمن کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان نے کہا ہے کہ اُن کی حکومت خواتین کے خلاف تشدد اور سخت رویوں کے خلاف مناسب اقدامات کی ضرورت سے بخوبی آگاہ ہے اور اس سلسلے میں واضح اہداف کا تعین کیا جا چکا ہے ہم صوبے کے دو اضلاع میںسوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور یو این ویمن کے باہمی اشتراک سے خواتین کی استعداد کار میں اضافے کیلئے پائلٹ پراجیکٹس کا آغاز کر رہے ہیںجس کے تحت دارالاامانوں کا معیار بلند کیا جائے گا۔ صوبے کے ایک دار الامانوں میں ملتان کی طرز پر خواتین پر تشدد کے خلاف ویمن سنٹر قائم کیا جارہا ہے ۔اس موقع پرسیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا اور یونائٹیڈ نیشن ویمن کی کنٹری ڈائریکٹر نے یاداشت پر دستخط کئے ۔ صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل خان وزیر ،ضلع ناظم پشاور ارباب عاصم اور دیگرنے شرکت کی ۔

متعلقہ خبریں