Daily Mashriq

پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہدکی حمایت جاری رکھے گا

پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہدکی حمایت جاری رکھے گا

  اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیرمنیراکرم نے کہاہے کہ پاکستان کشمیریوں کوظالمانہ بھارتی تسلط سے چھٹکارہ دلانے کے لئے ان کی حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہدکی حمایت جاری رکھے گا جس کاوعدہ اُن سے عالمی ادارے کی قراردادوں میں بھی کیاگیاہے۔

انہوں نے ان خیالات کااظہارنیویارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پاکستانیوں، کشمیریوں اوراقوام متحدہ کے سفارتکاروں کی ایک بڑی تعدادموجودتھی۔وزیراعظم عمران خان کے پیغام کاحوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جمو ں وکشمیر میں اس وقت تاریخ کی بدترین صورتحال ہے جہاں لوگوں کوزندگی، خوراک، صحت، اظہاررائے کی آزادی، مذہب اورحق خودارادیت کے بنیادی حقوق سے محروم کردیاگیاہے۔تقریب میں ایک تصویری نمائش کابھی اہتمام کیاگیا جس میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اورکشمیرکے معاملے پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تاریخی اجلاسوں کی تصاویرشامل تھیں۔

متعلقہ خبریں