Daily Mashriq

اگر ایران نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو اسکے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں گی:ٹرمپ

اگر ایران نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو اسکے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں گی:ٹرمپ

  امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو امریکہ اسکے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عائد کرے گا۔

عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر ایران کے میزائل حملوں کے ردعمل میں ایک خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار ہرگز بنانے نہیں دیے جائیںگے اس لئے اسے اپنے جوہری عزائم ختم کرنا پڑیں گے۔ٹرمپ نے ایران کے ساتھ دوہزارپندرہ کے ایٹمی معاہدے کی جگہ نئی ایٹمی بات چیت پرزور دیا وہ جس سے علیحدگی کااعلان کرچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سخت حفاظتی اقدامات کیوجہ سے ایران کے میزائل حملوں سے کسی امریکی کونقصان نہیں پہنچا۔

متعلقہ خبریں