Daily Mashriq

پاکستان نے بھارت کو ہرا کر لائرز ورلڈ کپ جیت لیا

پاکستان نے بھارت کو ہرا کر لائرز ورلڈ کپ جیت لیا

ہیملٹن: پاکستان نے بھارت کو ہرا کر لائرز ورلڈ کپ پلیٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کو ہرا کر ہیملٹن میں ہونے والا لائرز ورلڈ کپ جیت لیا، فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 23 رنز سے شکست دی۔

میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان لائرز بی کرکٹ ٹیم نے مقررہ اوورز 9 وکٹ پر 192 رنز اسکور کیے، عاطف بیگ 49 گیندوں پر 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

قومی ٹیم کے 192 رنز کے جواب میں بھارتی ٹیم 169 رنز پر ڈھیر ہوگئی، محمد نجیب جمالی کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے نجیب جمالی اور محمد علی لاکھانی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، حسن مرزا نے دو اور کپتان سلیمان ہدیٰ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے پہلے میچ میں بھارت نے قومی ٹیم کو شکست دی تھی، پہلا میچ ہارنے کے بعد گرین شرٹس نے مسلسل چار میچز میں کامیابی حاصل کی۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ بھارت کی ٹیم مضبوط تھی لیکن ہم نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ خبریں