Daily Mashriq

اداکار سعد قریشی نے میشا چوہدری سے شادی کرلی

اداکار سعد قریشی نے میشا چوہدری سے شادی کرلی

پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے نوجوان اداکار سعد قریشی نے میشا چوہدری سے شادی کرلی۔

سوشل میڈیا پر سعد قریشی کے اکاؤنٹ سے جاری تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے دونوں نے شادی کے دن ایک ہی رنگ کے لباس زیب تن کیے، جب کہ ڈھولکی کے روز انہوں نے مشہور ڈیزائنر دیپک پروانی اور شازیہ کیانی کے ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کیے۔

اسلام آباد میں ہونے والی شادی کی اس تقریب کے لیے دلہن میشا نے سرخ رنگ کا عروسی جوڑے پہنا۔ نکاح سے قبل سیڑھیوں سے اترتے ہوئے سعد اور میشا کی ایک خوبصورت تصویر بھی انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہے۔

اس سے قبل دونوں کی جانب سے نکاح کی خبر انسٹا گرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی تھی، جب کہ دونوں کی منگنی 17 اگست سال 2018 میں ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ سعد قریشی 1992 میں لندن میں پیدا ہوئے اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلرز کیا، تاہم اداکاری کا شوق انہیں پاکستان لے آیا۔ پکار، خدا اور محبت، شادی مبارک، کی جاناں میں کون اور محبت آپ کے قدموں میں .

متعلقہ خبریں