Daily Mashriq

بھارت ميں انتہاپسندی، سوناکشی سنہا نے دپیکا کی حمايت کردی

بھارت ميں انتہاپسندی، سوناکشی سنہا نے دپیکا کی حمايت کردی

بھارت ميں اقلیتی جماعتوں کے خلاف مودی گردی سے پريشان بھارتی اداکار بھی اب خاموش نہيں ہیں، دپيکا پڈوکون کے بعد سوناکشی سنہا نے مودی حکومت کے خلاف آواز اٹھادی۔

بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی جانب سے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں انتہا پسند ہندوؤں کے تشدد کا نشانہ بننے والے مسلمان طلبا سے اظہار یکجہتی کرنے پر انہیں بھارت میں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

سوشل میڈیا پر بھی دپیکا کے خلاف مہم کا آغاز ہوا تو ايسے ميں بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا دپيکا پڈوکون کی حمايت ميں سامنے آگئيں ۔

سوناکشی سنہا نے ٹوئيٹر پيغام ميں سوال کيا کيا آپ تشدد کی حمایت کرتے ہیں؟ اداکارہ نے مودی سرکار کو صاف صاف بتاديا، يہ خاموش رہنے کا نہيں بلکہ بولنے کا وقت ہے ۔

یاد رہے کہ اتوار کو انڈیا کی معروف جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے کئی ہوسٹلز میں طلبہ اور اساتذہ پر درجنوں نقاب پوش حملہ آوروں نے حملہ کیا تھا جس میں کئی طلبہ زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں