Daily Mashriq

نتاشا بیگ اپنا پہلا البم لانچ کرنے کے لیے تیار

نتاشا بیگ اپنا پہلا البم لانچ کرنے کے لیے تیار

نامور گلوکارہ نتاشا بیگ اپنی شاندار گلوکاری سے مداحوں کا دل ہر بار جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں اور اب وہ جلد اپنا پہلا البم بھی لانچ کرنے جارہی ہیں۔

نتاشا بیگ نے 2013 میں ایک میوزکل شو کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا، جبکہ انہیں مقبولیت اس وقت ملی جب انہوں نے ابو محمد اور فرید آیاز قوال کے ہمراہ کوک اسٹوڈیو میں پرفارم کیا۔

نتاشا بیگ نے کوک اسٹودیو میں علامہ اقبال کا کلام 'جواب شکوہ' پڑھا تھا۔

ان کے پہلے البم کا نام 'ذریعہ' ہے جس میں دس گانے ریلیز کیے جائیں گے جن میں صوفی اور راک دونوں قسم کی موسیقی شامل ہے۔

 نتاشا کا کہنا تھا کہ اس البم کے ذریعے وہ معاشرے میں اپنی خود کی منزل حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'میں نے اپنے البم بھی کچھ منفرد انداز کی موسیقی شامل کرنے کی کوشش کی ہے، سب ایک دوسرے سے الگ ہوں گے، لوگوں کی پسند کے حساب سے ہر قسم کا گانا شامل کیا گیا ہے'۔

نتاشا بیگ کا پہلا البم پاکستان کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی ریلیز ہوگا، جبکہ وہ ان گانوں کے لیے ویڈیوز بھی تیار کررہی ہیں۔

گلوکارہ کا مزید کہنا تھا کہ 'ایک گلوکارہ ہونے کی حیثیت سے میری ذمہ داری تھی کہ میں اپنا البم ریلیز کروں اور میوزک ویڈیوز بھی تیار کروں، ہمارا ارادہ ہے کہ پہلے ہم 5 گانوں کی ویڈیوز شوٹ کریں گے، تاکہ البم کی ریلیز کے ساتھ انہیں بھی ریلیز کیا جاسکے، لیکن البم میں موجود تمام گانوں کی ویڈیوز شوٹ کرنے کی بھی کوشش جاری ہے'۔

اس البم کے علاوہ نتاشا بیگ کئی نئے فنکاروں کے ساتھ بھی مل کر کام کریں گی۔

جبکہ علی عظمت کے ساتھ بھی وہ جلد کام کرتی نظر آئیں گی۔

نتاشا بیگ کسی ڈرامے کے لیے بھی ایک گانا تیار کررہی ہیں جس میں ان کے ساتھ احمد جہانزیب نے گلوکاری کی۔

گلوکارہ اپنی پہلے البم کی ریلیز کے ساتھ ہی دوسرے البم پر کام شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

متعلقہ خبریں