Daily Mashriq

بٹگرام،گرم پانی سے جھلسنے والی دو چچازاد بہنیں دم توڑ گئیں

بٹگرام،گرم پانی سے جھلسنے والی دو چچازاد بہنیں دم توڑ گئیں

بٹگرام(نامہ نگار) گرم پانی سے جھلسنے والی 2بچیاں جاں بحق ہوگئیں،بٹگرام کے علاقہ ہوتل بتکول سے تعلق رکھنے والے سوشل ورکر سیف الدین خلجی کی چھوٹی بیٹی مروہ بی بی اور بھتیجی فریحہ خان گھر میں ہیٹر کے قریب کھیل رہی تھیں کہ ہیٹر کے اوپر برتن میں پڑا گرم پانی ان پر گرگیا جس کے باعث دونوں بچیاں جھلس کر شدید زخمی ہوگئیں، متاثرہ بچیوں کو علاج کیلئے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا تاہم وہاں سے ڈاکٹروں نے حیات آباد کمپلیکس پشاور کے برن یونٹ منتقل کردیا، لواحقین نے الزام لگایا کہ حیات آباد کمپلیکس کے برنٹ یونٹ میں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا،ڈاکٹروں کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث ہماری بچیاں جاں بحق ہوئی ہیں، لواحقین سیف الدین خلجی اور دیگر نے وزیراعلیٰ اور وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس برن یونٹ کے ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کریں۔

متعلقہ خبریں