Daily Mashriq

گندم کا کوٹہ 3500 ٹن سے بڑھا کر 4000 ٹن کردیا گیا

گندم کا کوٹہ 3500 ٹن سے بڑھا کر 4000 ٹن کردیا گیا

پشاور(سٹی رپورٹر)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری محکمہ خوراک نثار احمد اور ڈائریکٹر محکمہ خوراک میاں عبدالقادر شاہ نے گندم کا کوٹہ 3500 ٹن سے بڑھا کر 4000 ٹن کردیاجس کی بدولت آٹے کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوگئی ہے پشاور میں اوپن مارکیٹ میں سرخ آٹا 980 اسپیشل اٹا 1030 میں اور نانبائیوں کے لیے 85 کلوگرام بوری 4600 میں دستیاب ہو گی اور سرکاری آٹا 800 روپے میں فروخت ہورہاہے اس کے علاوہ یوٹیلٹی اسٹور پرآ ٹا 808 روپے میں فروخت ہوگا محکمہ خوراک کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں گندم وافر مقدار میں موجود ہے بحران کا کوئی خطرہ نہیں ہے آئندہ ہفتے تک قیمتیں مزید کم ہو جائیں گے اس حوالے سے محکمہ خوراک کے حکام نے راشننگ کنٹرولر پشاور کو خصوصی ہدایات جاری کی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر فلور ملوں کا معائنہ کرے اور جو فلور ملز اپنے ڈیلرز کو سرکاری ریٹ پر اٹا مہیا نہیں کرتیں ان کے خلاف سخت کار روائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ خبریں