Daily Mashriq

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی قرارداد تیار

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی قرارداد تیار

 اسلام آباد: اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف قرارداد تیار کرلی ہے جسے آج سینیٹ میں جمع کرایا جائے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجا  ظفرالحق کی صدارت میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر مشاہد اللہ خاں، شیری رحمان، مولاناعطاالرحمان، عثمان کاکڑ، آصف کرمانی، میر کبیر محمد شاہی، پرویزرشید، ستارہ ایاز، رحمان ملک، سسی پلیجو اور بہرمند خان تنگی نے شرکت کی تاہم جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد اور سینیٹر سراج الحق اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف قرارداد شیری رحمان اور (ن) لیگی سینٹر جاوید عباسی نے تیار کی جس پر حزب اختلاف کی جماعتوں کے مختلف سینیٹرز نے دستخط کئے۔

 واضح رہے کہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کا منصب مسلم لیگ (ن) کو دینے پر اتفاق کیا ہے جب کہ ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ پیپلز پارٹی ہی کے پاس رہے گا۔ رہبر کمیٹی کا اگلا اجلاس 11 جولائی کو ہوگا اور اسی روز نئے چیئرمین سینیٹ کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں