Daily Mashriq

عماد وسیم اور شاداب خان کی پریس کانفرنس میں غیر سنجیدگی

عماد وسیم اور شاداب خان کی پریس کانفرنس میں غیر سنجیدگی

 راولپنڈی:  ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے باوجود عماد وسیم اور شاداب خان پریس کانفرنس میں غیر سنجیدہ نظر آئے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں صحافیوں کے سوالات پر عماد وسیم اور شاداب خان اس طرح جواب دے رہے تھے کہ کوئی دوستوں کی محفل میں بیٹھا ہنسی مذاق کررہا ہو، پریس کانفرنس کے دوران دونوں آپس میں گفتگو بھی کرتے رہے، شاداب خان زیادہ تر عماد وسیم کی ہاں میں ہاں ملاتے نظر آئے۔

عماد وسیم سے سوال کیا گیا کہ شادی کب کریں گے تو ان کا کہنا تھا کہ جب ہوگی تو سب کو بلاؤں گا لیکن آپ صحافی تو بن بلائے بھی آجائیں گے، اس کے علاوہ بھی آل راؤنڈر نے کئی سوالوں کے جواب غیر سنجیدگی سے دیے۔

متعلقہ خبریں