Daily Mashriq

پہلا سیمی فائنل: نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پہلا سیمی فائنل: نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مانچسٹر کے اولڈٹریفرڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

بھارتی ٹیم نے کلدیپ یادیو کی جگہ یوزویندر چہل کو شامل کیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ میں ٹم ساؤتھی کی جگہ لوکی فرگیسن کی واپسی ہوئی ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے ساز گار ہے اور ان کی ٹیم اس سے ہم آہنگ بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب راؤنڈ رابن کا اختتام ہوتا ہے اور آپ ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہوتے ہو تو یہ آپ کے لیے نیا آغاز ہوتا ہے۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی وکٹ کے حوالے سے ملا جلا رد عمل دیتے ہوئے نظر آئے اور وکٹ کو بیٹنگ کے لیے ساز گار قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ کے پہلے مرحلے کے اختتام پر بھارتی ٹیم پہلے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم چوتھے نمبر پر رہی تھی۔

سیمی فائنل کے لیے بھارتی ٹیم کپتان ویرات کوہلی، روہیت شرما، لوکیش راہل، ریشابھ پنٹ، مہیندرسنگھ دھونی، دنیش کارتھک، ہاردیک پانڈیا، رویندر جاڈیجا، بھونیشور کمار، یوزویندر چہل اور جسپریت بمرا پر مشتمل ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان کین ولیمسن، مارٹن گپٹل، ہینری نکولس، راس ٹیلر، ٹام لیتھم، جمی نشام، کولن ڈی گرینڈ ہوم، مچل سینٹنر، میٹ ہینری، لوکی فرگیسن اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں