Daily Mashriq

نوشہرہ غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو منگیتر سمیت قتل کر دیا

نوشہرہ غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو منگیتر سمیت قتل کر دیا

وشہرہ(نمائندہ مشرق )نوشہرہ کے علاقہ زڑہ مینہ میرہ وزیر کلے میںغیرت کے نام پر باپ نے بیٹے کی مدد سے فائرنگ کرکے بیٹی اور اس کے منگیتر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہو گئے۔ مقتولین کی ایک ہفتہ قبل ہی منگنی ہوئی تھی۔ مصری بانڈہ پولیس نے دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ زڑہ مینہ کے علاقہ مانیری روڈ پر وزیر کلے میرہ ترلاندی میںاکبر جان ولد حاجی تازہ خان کو اطلاع ملی کہ اس کی بیٹی نازو کا منگیتر نذیر خان ولد گلاب خان ساکن کوچہ ڈھیری غلہ ڈھیر اس کے گھر آیا ہے۔ جس پر اکبرجان اپنے بیٹے احمد علی کے ہمرا ہ گھر پہنچا اور اندھا دھند فائرنگ کرکے بیٹی نازو اور اس کے منگیتر نذیر خان کوقتل کردیا ۔دریں اثناء مقتول کے بھائی بشیر خان نے پولیس کو بتایاکہ وہ گھر سے باہر تھا اس دوران اطلاع ملی کہ بھائی نذیر خان قتل ہوچکا ہے جب میں ڈی ایچ کیوہسپتال نوشہرہ پہنچا تو دیکھا کہ میرا بھائی نذیر اپنی منگیتر نازو کے ہمراہ قتل شدہ پڑے ہیں۔ میرے بھائی کی ایک ہفتہ قبل منگنی ناز و کے ساتھ ہوئی تھی۔ آج میرا بھائی اپنے منگیتر نازو سے ملنے اس کے گھر گیاتھا جو اس کے سسر اکبر جان اور سالے احمد علی کوبرا لگا اور فائرنگ کرکے دونوں کوقتل کردیا۔

متعلقہ خبریں