Daily Mashriq


جے آئی ٹی کوئی فیصلہ دینے کی مجاز نہیں،پنجاب وزیر قانون

جے آئی ٹی کوئی فیصلہ دینے کی مجاز نہیں،پنجاب وزیر قانون

ویب ڈیسک: پنجاب کے وزیرقانون نے کہاہےکہ جے آئی ٹی کے پاس اختیار نہیں کہ وہ فیصلہ دے سکے جے آئی ٹی کو صرف رپورٹ پیش کرنی ہے۔ فیصلہ دینے کا اختیار صرف سپریم کورٹ کو ہے.

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے   راناثناءاللہ کا کہناتھا کہ   جے آئی ٹی کو ہماری طرف سے متنازع نہیں بنایا گیا بلکہ جے آئی ٹی خود متنازع بن چکی  ہے ان کا کہنا تھا جے آئی ٹی شریف خاندان اور پاکستان  کے خلاف سازش  ہے اور یہ ساز ش دھرنوں سے شروع کی گئی ۔ ان کا کہنا تھا جے آئی ٹی کا  طریقہ کارآئین کے مطابق نہیں اور اس کے ممبران کے خلاف بھی اعتراضات موجود ہیں  ۔رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے پاس اختیار نہیں کہ وہ فیصلہ دے سکے جے آئی ٹی کو صرف رپورٹ پیش کرنی ہے۔ فیصلہ دینے کا اختیار صرف سپریم کورٹ کو ہے۔

متعلقہ خبریں