Daily Mashriq


پشاور کے لوگوں کو بھی گرمی سے چھٹکارا مل گیا

پشاور کے لوگوں کو بھی گرمی سے چھٹکارا مل گیا

ویب ڈیسک:آخر کار موسم نے کروٹ بدل لی گرمی کے ستائے پشاور کے عوام کو بھی گرمی سے چھٹکارا مل گیا۔

 پشاور شہر میں آج ہونے والی ہلکی بارش اور تیز ہواوں  کے باعث گرمی کا شدت میں کمی واقعہ ہو گئی ہےاور موسم نہایت خوشگوار ہو گیاہے۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون کی بارشوں کے حوالے سے پیش گوئی کردی ہے اور کہا ہے کہ رواں سال مون سون کا پہلا حصہ دوسرے حصے کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہوگا، شمالی علاقہ جات میں مون سون کے پہلے حصہ بارشیں معمول سے زائد ہونے کا امکان جبکہ دوسرے حصے میں معمول سے کم ہونگی پاکستان کے جنوبی حصوں میں معمول کے مطابق بارشیں ہونگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق  موجودہ زائددرجہ حرارت کے پیش نظر پنجاب اور گلگت بلتستان میں زائد بارشوں کا امکان ہے جب کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں رواں سال معمول سے کم بارشوں کی توقع کررہے ہیں۔ مون سون کی بارشوں کا سلسلہ15جولائی سے 15ستمبر تک جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں