نقیب قتل کیس: راؤ انوار کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست منظور

نقیب قتل کیس: راؤ انوار کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست منظور

ویب ڈیسک:نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم راو انوار کو عدالت نےجیل میں بی کلاس دینے کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ سب جیل کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے، فیصلہ آتے ہی عدالت اپنا فیصلہ سنائے گی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزم راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں ملزم راؤ انوار کیجانب سے جیل میں بی کلاس دینے کیلئے درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ عدالت میں کیس کے تفتیشی افسر ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر رضوان بھی پیش ہوئے، جبکہ ملزم راو انوار کو بھی پیش کیا گیا، عدالت نے جیل میں راؤ انوار کو بی کلاس دینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ ملزم راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کیخلاف نقیب اللہ محسود کے والد خان محمد کیجانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ راؤ انوار قاتل ہے، اسے جیل منتقل کیا جائے، راو انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینا غیر قانونی ہے۔

متعلقہ خبریں