Daily Mashriq

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پشاور کے مضافاتی علاقے میں سوئی گیس منصوبے کا افتتاح

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پشاور کے مضافاتی علاقے میں سوئی گیس منصوبے کا افتتاح

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور کے مضافاتی علاقے میں سوئی گیس منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور کے مضافاتی علاقے اچینی بالا میں سوئی گیس سپلائی لائن منصوبے کا افتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ، وزیر خزانہ اور ارکان قومی اسمبلی سمیت محکمہ سوئی گیس کے حکام نے شرکت کی۔

گیس سپلائی لائن منصوبے کے تحت اچینی بالا میں 32 کلو میٹر کی نئی لائن بچھائی گئی جس کی لاگت 1 ارب روپے ہے، منصوبہ سے پشاور کو گیس کی فراہمی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔

متعلقہ خبریں