Daily Mashriq


بینظیریونیورسٹی میں جاری5 روزہ تقریبات اختتام پذیر

بینظیریونیورسٹی میں جاری5 روزہ تقریبات اختتام پذیر

پشاور (کیمپس رپورٹر) شہیدبے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پانچ روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں، ویمن ویک کے اختتامی روز آرٹس اینڈ ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام تقریب منعقد کی گئی جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر رضیہ سلطانہ تھیں' یوم نسواں کی مناسبت سے طالبات نے فوٹوگرافی اور پینٹنگز مقابلوں میں حصہ لیا۔ اس موقع پر وائس چانسلرنے کہا کہ پاکستان میں خواندگی کی شرح 60فیصدسے کم ہو کر 58فیصد ہوگئی ہے جو افسوس کی بات ہے۔

متعلقہ خبریں