Daily Mashriq


اسلام آباد یونائیٹڈ کی لاہور قلندرز کیخلاف بیٹنگ جاری

اسلام آباد یونائیٹڈ کی لاہور قلندرز کیخلاف بیٹنگ جاری

پی ایس ایل کے 27 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی لاہور قلندرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور اس نے 3 اوورز میں 2 وکٹوں پر 37 رنز بنا لیے ہیں۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان فخرزمان نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے موقع پر قلندرز کے کپتان فخرز مان کا کہنا تھا کہ  یونائیٹڈ کے رونکی اچھی بیٹنگ کررہے ہیں لیکن ان کے خلاف پلان تیار کرلیا ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع کا کہنا تھا کہ بہت خوشی ہوئی کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں