Daily Mashriq


پشاور،بالائی خیبرپختونخوا اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پشاور،بالائی خیبرپختونخوا اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ویب ڈیسک: چندگھنٹوں کے دوران پشاور،بالائی خیبرپختونخوا اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر حصوں میں دوسری بار زلزلے کے جھٹکے۔

 پشاور ،اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کا مرکز افغانستان تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 97 کلومیٹر تھی۔ جھٹکے محسوس ہونے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کا پڑھتے ہوئے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

پشاور، چترال، بالاکوٹ، سوات، بونیر، دیر، لوئر، دیراپر، بونیر، شانگلہ، ملاکنڈ، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، ایوبیہ ،گلگت بلتستان، حضرو، مانسہرہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ دوسری طرف لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، جوہر آباد، نور پور تھل، خوشاب، عارفوالہ، اٹک، کلرکہار میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

آج صبح سویرے بھی پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ صبح محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر5.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکزبنوں سے 20 کلومیٹرشمال میں تھا جب کہ زلزلے کی زیرزمین گہرائی 12 کلومیٹرتھی۔

متعلقہ خبریں