Daily Mashriq


نوازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات سے متعلق نیب کی وضاحت

نوازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات سے متعلق نیب کی وضاحت

ویب ڈیسک:میڈیا رپورٹ اور انکشافات کی بنیاد پر نواز شریف اور دیگر کے خلاف شکایت کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا،جانچ پڑتال قانون کے مطابق ہو رہی ہے،ترجمان نیب ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب کی جانب سے نواز شریف کے خلاف تحقیقات کے اعلان کے بعد چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ میں طلب کر کے ان سے پوچھنے کا مطالبہ کیا تھا،جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی  کہا تھا کہ نیب کے نوٹس پر تفتیش ہونی چاہیے کہ کس نے چیئرمین نیب سے نواز شریف کے خلاف تحقیقات کا غیر مناسب کام کروایا۔

  قومی احتساب بیویورو  کی جانب سے  وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب نے میڈیارپورٹ پر منی لانڈرنگ کی تحقیقات کافیصلہ کیا۔

وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب  قانون کے مطابق منی لانڈرنگ کی تحقیقات نیب کے دائرہ اختیار میں شامل ہیں اور نیب میڈیا رپورٹ کی جانچ پڑتال مروجہ قانون کے مطابق کررہا ہے۔

وضاحتی بیان میں  اس تاثر کو بھی رد کیا گیا ہے کہ نیب کا مقصد کسی کی دل آزاری اور انتقامی کارروائی کرنا مقصود تھی۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیب انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا اور قانون کے مطابق بدعنوانی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں