Daily Mashriq


سپریم کورٹ پشاور رجسٹری: چیف جسٹس کی سانحہ اے پی ایس پر جیوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم

سپریم کورٹ پشاور رجسٹری: چیف جسٹس کی سانحہ اے پی ایس پر جیوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم

ویب ڈیسک: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے حکم دیا کہ 2 ماہ کے اندر واقعے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے۔

یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 130 سے زائد طلباء سمیت 144 افراد شہید ہوئے گئے تھے۔

یہ پاکستان کی تاریخ کے بدترین دہشت گرد حملوں میں سے ایک تھا،رواں برس 8 فروری کو پشاور ہائی کورٹ نے بھی سانحہ آرمی پبلک اسکول کی پولیس رپورٹ کو عام کرنے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں راستوں کی بندش اور غیر ضروری چیک پوسٹوں سے متعلق دائر درخواست کی سماعت بھی ہوءی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے حکم دیا کہ لوگوں کیلئے راستے بند نہ کیے جائیں اور 48 گھنٹوں میں راستے کھولیں، جو دیواریں بنی ہیں وہ گرائی جائیں اور غیر ضروری چیک پوسٹیں ہٹائی جائیں، صرف چند چیک پوسٹیں ہونی چاہئیں، جہاں ضرورت ہے وہاں ناکے رکھے جائیں اور ان کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ خبریں