Daily Mashriq


نامناسب رویے پر مارننگ شو میزبان کی ناصر خان جان سے معذرت

نامناسب رویے پر مارننگ شو میزبان کی ناصر خان جان سے معذرت

سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان کو گزشتہ روز اس وقت متعدد افراد کی حمایت حاصل ہوئی جب انہیں گزشتہ روز ایک مارننگ شو نیا دن میں تضحیک کا نشانہ بنایا گیا۔

اس واقعے کے بعد بیشتر افراد نے ناصر خان جان کی حمایت کرتے ہوئے میزبان محمد شعیب کے کے جارحانہ رویے کی مذمت کرتے ہوئے ناصر خان جان کو پرسکون رہنے پر سراہا۔

اب سما ٹی وی کے اینکر محمد شعیب نے ناصر خان جان سے معذرت کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

بدھ کو جاری ویڈیو بیان میں محمد شعیب نے کہا ' ہمارے شو میں ایک مہمان آئے ناصر خان جان، مگر میں ان کا احترام نہیں کرسکا، میں نے ان سے کچھ سوالات پوچھے، وہ سوالات ٹھیک نہیں تھے، جس طرح میں نے انہیں پوچھا وہ غلط تھا، جس سے ناصر خان جان، ان کے مداحوں اور ہمارے ناظرین کے جذبات کو ٹھیس پہنچی، جس پر میں آپ سبسے دلی معذرت کرتا ہوں کیونکہ میں نے جو کچھ کیا وہ انتہائی غلط تھا'۔

محمد شعیب نے ناصر خان جان سے بھی ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے ان سے معذرت کی جو انہوں نے قبول کرلی۔

اس معذرت سے قبل ناصر خان جان نے ایک ویڈیو میں اس واقعے پر بات کرتے ہوئے اپنے مداحوں کی سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

انہوں نے کہا 'میں ان تمام کنٹس اور پوسٹس پر آپ کا شکر گزار ہوں جس میں مجھے اور میرے بولنے کے حق کو سپورٹ کیا گیا'۔

انہوں نے ایے تمام شوز کے لیے ایک پیغام بھی دیا 'جب آپ کسی مہمان کو اپنے شو میں مدعو کرتے ہیں، تو پلیز اس کا احترام کریں، اگر آپ اس کا احترام کریں گے تو اور لوگ بھی خوشی سے آپ کے شو میں آئین گے، میں نہیں جانتا تھا کہ مجھ سے شو میں ایسے سوالات پوچھیں جائیں گے اور ایسا کچھ ہوگا'۔

متعلقہ خبریں