Daily Mashriq

نوجوانوں کی بھرپور شرکت کے بغیر ترقی کا عمل ادھورا رہے گا- وزیرِ اعظم

نوجوانوں کی بھرپور شرکت کے بغیر ترقی کا عمل ادھورا رہے گا- وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے نوجوان ملک کاحقیقی اثاثہ ہیں۔ان کی بھرپور شرکت کے بغیر ترقی کا عمل ادھورا رہے گا ۔ ہاورڈ کلب آف پاکستان کے وفد سے اسلام آباد میں ملاقات میں وزیراعظم نے کہاکہ یہ امر باعث اطمینان ہے کہ نوجوان ملک کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک رکھتے ہیں- حکومت ان مسائل کے حل کے لئے پیش کی جانے والی تجاویز کا خیر مقدم کرتی ہے۔ 

کلب کےصدر محمدعلی نیکوکارا کی قیادت میں وفد نے وزیرِ اعظم کو ملکی معیشت کی بہتری، فوجداری مقدمات میں انصاف کے طریقہ کار، توانائی کے شعبے، ذرائع رسل و رسائل کی بہتری، نظام تعلیم میں اصلاحات، قومی تشخص کواجاگر کرنے، ملکی سیاحت کو عالمی سطح پر روشناس کرانے اور دوسرے اہم معاملات پر تجاویز پیش کیں۔ وزیراعظم نے وفد کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کو سراہا ۔سینیٹر فیصل جاوید بھی ملاقات میں موجود تھے۔

متعلقہ خبریں