Daily Mashriq


حکومت نے اپنے منشور پر عملدرآمد کیلئے سماجی بہبود اور معاشی ترقی کے36 منصوبے شروع کیے ہیں ، وزیراعظم

حکومت نے اپنے منشور پر عملدرآمد کیلئے سماجی بہبود اور معاشی ترقی کے36 منصوبے شروع کیے ہیں ، وزیراعظم

وزیرا عظم عمران خان نے موجودہ حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو موثر انداز میں اُجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ ان میں لوگوں کی شرکت یقینی بنائی جاسکے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں مختلف سرکاری محکموں کی طرف سے کارپوریٹ ، سماجی ذمہ داری کے سلسلے میں کیے گئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے اپنے منشور پر عملدرآمد کیلئے صرف آٹھ ماہ کے مختصر عرصے میں عوامی فلاح اور اقتصادی ترقی کے 36اہم منصوبے شروع کیے۔

وزیرا عظم نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار "احساس" کے نام سے غربت کے خاتمے کا ایک جامع اور تفصیلی پروگرام شروع کیا گیا ۔

اس پروگرام سے صحت ، تعلیم اور روزگار کی فراہمی میں مدد ملے گی اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے سرکاری وسائل کا منظم اور مربوط انداز میں استعمال یقینی ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے اہم منصوبوں میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک میں سیاحت کے امکانات اُجاگر کرنا اور لوگوں کو حقیقی معنوں میں بااختیار بنانے کیلئے بلدیاتی نظام شامل ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک بھر میں شیلٹر ہومز کی فراہمی معاشرے کے کمزور اور غریب طبقوں کی فلاح و بہبود اور بہتری کیلئے حکومت کی ذمہ داری پوری کرنے کا ثبوت ہے۔

متعلقہ خبریں