Daily Mashriq


شسمیتا سین کی خود سے 15سال چھوٹے ماڈل سے شادی کی تیاریاں

شسمیتا سین کی خود سے 15سال چھوٹے ماڈل سے شادی کی تیاریاں

ویب ڈیسک:سابقہ ملکہ حسن اور بالی ووڈ اداکارہ شسمیتا سین نے خود سے 15 سال چھوٹے ماڈل روہمن شاول سے شادی کا فیصلہ کر لیا،اگلے سال دونوں شادی کے بندھن میں میں بندھ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کیمطابق 42 سالہ اداکارہ و سابقہ ملکہ حسن سشمیتا سین اور 27 سالہ بھارتی ماڈل روہمن شاول کافی دنوں سے ایک ساتھ دیکھے جارہے تھے تاہم اب سشمیتا اور روہمن نے طویل رفاقت کو شادی کے رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سشمیتا سین کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سشمیتا اور روہمن پہلے ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے لیکن اب روہمن نے باقاعدہ طور پر گھٹنوں پر بیٹھ کر سشمیتا سے محبت کا اظہار کردیا ہے اور اداکارہ نے بھی اُن کی محبت کو قبول کرلیا ہے۔

 کہا جا رہا ہے کہ سشمیتا اور روہمن شادی کے رشتے میں بندھنے کے لیے اگلے سال کے موسم سرما کی تاریخوں کی تلاش میں ہیں اور یہ بھی کہ اُن کی جلد شادی کی ایک اور وجہ اداکارہ کی بیٹیاں رینی اور علیسا ہیں جوکہ خود بھی روہمن کو پسند کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ روہمن شاول سے قبل اداکارہ سشمیتا سین کا نام کئی مشہور شخصیات جیسے سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم، ہدایت کار وکرم بھٹ اور اداکار رندیپ ہودا کے ساتھ لیا جاچکا ہے تاہم کسی کے ساتھ بھی سشمیتا کا تعلق زیادہ دن برقرار نہ رہ سکا۔

متعلقہ خبریں