Daily Mashriq


چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کےانٹرویو کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا

چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور کےانٹرویو کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا

ویب ڈیسک: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب لاہور کی میڈیا سے بات چیت کا تمام تر ریکارڈ طلب کرلیا۔

نیب کیجانب سے جاری بیان کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کا سارا ریکارڈ پیمرا سے طلب کرلیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب تمام اراکین اسمبلی کا احترام کرتا ہے جب کہ ریکارڈ اس لیے طلب کیا گیا ہے تاکہ دیکھا جاسکے کہ کیا نجی ٹی وی سے گفتگو میں حقائق کے برعکس کوئی بات کی گئی اور نیب لاہور کے سربراہ کی گفتگو سے معزز اراکین اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوا تو کس طرح ہوا۔

 دوسری جانب اپوزیشن نے ڈی جی نیب لاہور کے انٹریو کے معاملے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک استحقاق جمع کرا دی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب لاہور کے سربراہ شہزاد سلیم نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں شہباز شریف کے خلاف نیب کیسز پر بات کی تھی۔

متعلقہ خبریں