Daily Mashriq


میگا سٹار فلم

میگا سٹار فلم "ٹھگز آف ہندوستان" ریلیز ، پہلے ہی روز کئی ریکارڈ توڑ دیے

ویب ڈیسک:بالی وڈ اسٹار عامر خان اور امیتابھ بچن کی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ نے ریلیز کے پہلے روز کمائی کا ریکارڈ بنالیا ہے۔

فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ نے ریلیز کے پہلے  دن 52 کروڑ25 لاکھ کا بزنس کرکے نیاریکارڈ قائم کردیا۔ اس سے قبل بھارتی سینما کی تاریخ میں کسی فلم نے ریلیز کے پہلے روز اتنا بزنس نہیں کیا، اس کے ساتھ ہی ’ٹھگ آف ہندوستان‘ دیوالی پر بھی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے، ٹھگ آف ہندوستان‘ سے قبل سلمان خان کی فلم ’پریم دھن پایو‘ نےدیوالی کے موقع پر39 کروڑ اور ’باہو بلی‘ نے 40 کروڑ سے زائد کا بزنس کیاتھا۔

صرف یہی نہیں 52 کروڑ سے زائد کے بزنس کے ساتھ ’ٹھگ آف ہندوستان‘ رواں سال ریلیز کے پہلے روز سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بھی بن گئی ہے، اس سے قبل فلم ’سنجو‘ نے ریلیز کے پہلے روز 34 کروڑ75 لاکھ، ’ریس3‘ نے 29 کروڑ 17 لاکھ، ’گولڈ‘ نے 25 کروڑ 25 لاکھ اور ’باغی2‘ نے 25 کروڑ 10 لاکھ کا بزنس کیاتھا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ گزشتہ روز ریلیز ہونے والی عامر خان اور امیتابھ بچن کی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ جو کہ ناقدین اورشائقین کو زیادہ متاثر نہیں کرسکی اور شائقین نے اسے اوسط درجے کی فلم قرار دیاکیا مزید کوئی ریکارڈ بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گی یا نہیں اس کا درست جواب تو کچھ دن بعد دیا جا سکے گا، تاہم ذاتی رائے تو صرف فلم دیکھنے کے بعد ہی دی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں