Daily Mashriq

پشاور،نازسینماسائن پلیکس میںتبدیل،دسمبرسے آغازہوگا

پشاور،نازسینماسائن پلیکس میںتبدیل،دسمبرسے آغازہوگا

پشاور(محمد سلمان)پشاور میں فلم بینوں کیلئے ایک اچھی خبر ہے کہ اب اُنہیں3ڈی فلم دیکھنے کیلئے اسلام آباد یا راولپنڈی جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ اُن کے اپنے شہرپشاور میں 3ڈی سینما کھلنے جا رہا ہے۔ صرافہ بازار اندر شہرکی پشت پر قائم قدیم ناز سینما کو3 ڈی سینما ہائوس میںتبدیل کیاجا رہا ہے جس پر کام تیزی سے جاری ہے۔ توقع ہے کہ دسمبر2019 کے وسط تک اس میںشوز کا آغاز ہوجائے گا۔ سنیما پر کام مکمل ہونے کے بعد اس کی خاص بات یہ ہوگی کہ پشاور میں یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرداور جدید ترین سینما ہوگا جس کا ڈایزئین سائن پلیکس کی طرح ترتیب دیا گیا ہے جہاں شاندارفوڈ کورٹ اورٹکٹ پرچیزر مشین ہوگی ۔ فیملی کیلئے علیحدہ سے اُوپرگیلری اور نیچے باکس میں جگہ مختص کی گئی ہے فیملی سائیڈ پر 170لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔ اس کے علاوہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیلئے پارکنگ دستیاب ہوگی جبکہ اس کی ویب بھی لانچ کر دی گئی ہے سینما میں اندر اور باہر 32سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے ساتھ ساتھ ماہر سیکورٹی گارڈز کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ ناز سینما کا پہلا نام روز سنیما تھا۔ ناز سنیما پشاورکے قدیم ترین سنیمائوںمیںایک ہے اور اس روڈ کو بھی ناز سنیما روڈ کے نام سے جا نا جاتا ہے۔ 1942میں اس سنیما کی بنیاد رکھی گئی اُس وقت ایک سکھ اس سنیما کے مالک تھے لیکن آزادی کے بعد یہ سنیما موجودہ مالکان کے دادا جان محمد خان نے اسے خریدلیا۔اُس وقت سے لیکر اب تک یہ سنیما انہی کی ملکیت میں ہے۔ 2014تک یہاں انگریزی ایکشن فلمیں چلائی گئیں اس کے بعد پشتو فلمیں آنا شروع ہوئیں ستمبر 2019کے بعد اس میں پشتو فلمیںبھی بند ہو گئیں کیونکہ مالکان کے مطابق پشتو فلمیں ایک خاص طبقہ دیکھتا ہے ۔ اب فیصلہ کیا ہے کہ کیوں نہ اس کو تھری ڈی میں بدلا جائے تاکہ ہر طبقہ کے لوگ اس سے لطف اٹھا سکیں۔

متعلقہ خبریں