Daily Mashriq

راہزنوں نے چوک یادگار سے لاکھوں کے بانڈز لانے والے صراف کو گولی مار دی

راہزنوں نے چوک یادگار سے لاکھوں کے بانڈز لانے والے صراف کو گولی مار دی

پشاور (سپیشل رپورٹر) پشاورکے حساس ترین علاقہ کینٹ میں مسلح راہزنوں نے چوک یادگار سے لاکھوں روپے کے بانڈز لانے والے صراف کو مزاحمت پر گولی مار دی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے گلبہار نمبر2کے رہائشی آیازجو چوک یاد گار سے لاکھوں رپوں مالیت کے پرائز بانڈ کینٹ میں واقع اپنی دوسری دکان پر لارہا تھا کہ اس دوران جان بیکرز کے قریب چار نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اسے اسلحہ کی نوک یرغمال بنالیا اور انعامی بانڈز چھیننے کی کوشش کی تاہم صرف کی جانب سے مزاحمت پر ملزمان نے طیش میں آ گئے اور فائرنگ کر کے اسے زخمی کر کے انعامی بانڈز چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام رائیڈر، موبائل سکواڈز کو اطلاع دے دی گئی ہے تاہم کسی کو کامیابی حاصل نہ ہوئی ۔

متعلقہ خبریں