Daily Mashriq

پاکستان بیت المال بینظیرویمن یونیورسٹی کی 50طالبات کووظائف دے گا

پاکستان بیت المال بینظیرویمن یونیورسٹی کی 50طالبات کووظائف دے گا

پشاور (کیمپس رپورٹر) شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی اور پاکستان بیت المال کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے جسکے تحت پاکستان بیت المال ویمن یونیورسٹی کی 50مستحق اور ہونہار طالبات وظائف فراہم کریگا ، یاداشت پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ اور ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس نے دستخط کئے۔ ایم او یو کی فوکل پرسن نین تارا ڈپٹی رجسٹرارایڈمشن اینڈ سٹوڈنٹس فنانشل ایڈ آفیسر تھیں ، اس موقع پر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے کہا کہ اس مفاہمتی یادداشت سے مستحق اور ہونہار طالبات مستفید ہونگی، جو کہ تعلیم عام کرنے کیلئے خوش آئند ہے۔

متعلقہ خبریں