Daily Mashriq


سانحہ ماڈل ٹاون کیس:سابق آئی جی پنجاب سمیت115 افراد پرفرد جرم عائد

سانحہ ماڈل ٹاون کیس:سابق آئی جی پنجاب سمیت115 افراد پرفرد جرم عائد

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی سماعت کے دوران سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو کے جج اعجاز حسن اعوان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی سماعت کی۔

سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی پیشی کے وقت سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور اضافی نفری تعینات تھی۔

 عدالت نے مشتاق سکھیرا کی فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 7 دن ملتوی کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

عدالت نے سابق آئی جی کو فرد جرم پر دستخط کرنے کا حکم دیا تو مشتاق سکھیرا نے فرد جرم پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تاہم عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ فرد جرم پڑھ کر سائن کریں ،ورنہ عدالت اپنا حکم جاری کرے گی۔ عدالتی حکم کے بعد مشتاق سکھیرا نے فرد جرم پر دستخط کر دیئے۔

عدالت نے مشتاق سکھیرا سمیت 115 ملزمان پر فرد جرم عائد کی،مشتاق سکھیرا کے وکلا نے پانچ لاکھ کا ضمانتی مچلکہ داخل کردیا اور سابق آئی جی کی آئندہ سماعتوں پر حاضری معافی کی درخواست بھی دائر کی۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو شہادتوں کیلیے طلب کرلیا۔

متعلقہ خبریں