Daily Mashriq


الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کا فیصلہ معطل کر دیا

الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کا فیصلہ معطل کر دیا

ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات سے قبل وفاقی حکومت کیجانب سے آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات سے قبل آئی جی پنجاب طاہر خان کے تبادلے کا نوٹس لیتے ہوئے امجد جاوید سلیمی کی نئے آئی جی پنجاب کی حیثیت سے تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے طاہر خان کو آئی جی پنجاب لگانے کے ایک ماہ دو دن بعد ہی تبدیل کرتے ہوئے امجد جاوید سلیمی کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کرنے کا حکم دیا تھا۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب طاہر خان کو حکومتی احکامات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہٹایا گیا۔ 

دوسری جانب پریس کانفرنس کے دوران ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نےتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کرتے ہوئے الزام لگایا کہ انتخابات سے 10 روز قبل راتوں رات آئی جی پنجاب کا تبادلہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے لیے کیا گیا ہے، چیف جسٹس آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا نوٹس لیں۔

متعلقہ خبریں