Daily Mashriq


صحافی کی گمشدگی، زبانی انکار تسلیم نہیں سعودی عرب ثبوت پیش کرے،ترک صدر طیب اردوان

صحافی کی گمشدگی، زبانی انکار تسلیم نہیں سعودی عرب ثبوت پیش کرے،ترک صدر طیب اردوان

ویب ڈیسک:مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے سعودی صحافی کے قونصل خانہ چھوڑنے کے شواہد پیش کیے جائیں،ترک صدر کا سعودی عرب سے مطالبہ۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر نے سعودی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ جمال خشوگی  کی سعودی قونصل خانے سے زندہ واپس جانے کے ثبوت فراہم کرے۔ 

صحافی کی گمشدگی پر سعودی عرب کا محض زبانی انکار تسلیم نہیں کیا جائے گا، ٹھوس حقائق پیش کرنا ہوں گے۔

ترک صدر کا بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب سعودی حکام نے صحافی جمال خوشگوی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی نژاد صحافی استنبول قونصل خانے سے واپس چلے گئے تھے اور وہ سعودی حکام کی تحویل میں نہیں اس لیے کسی بھی قسم کی قیاس آرائی سے گریز کیا جائے۔

طیب اردوان کا کہنا تھا کہ قونصل خانے کا عملہ صرف یہ کہہ کر نہیں بچ سکتا کہ جمال خشوگی نے قونصلیٹ چھوڑ دیا تھا، کیا ان کے پاس کیمرے نہیں تھے؟

انہوں نے سعودی حکام سے مطالبہ کیا کہ ہے اگر ان کے پاس سعودی صحافی کے قونصل خانے سے باہر جانے کے شواہد موجود ہیں تو پیش کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں