Daily Mashriq

افغانستان میں یونیورسٹی کے کلاس روم میں زوردار دھماکا

افغانستان میں یونیورسٹی کے کلاس روم میں زوردار دھماکا

غزنی: افغانستان میں غزنی یونیورسٹی کی کلاس میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 12 طالبات اور 7 طلبا شدید زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغاستان میں غزنی یونیورسٹی کی ایک کلاس میں لیکچر کے دوران دھماکا ہوگیا جس کے باعث کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دیواروں پر دراڑیں پڑ گئیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 17 طلبا زخمی ہوگئے جن میں 12 طالبات شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

غزنی کے گورنر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد یونیورسٹی کے ایک ایک حصے کی تلاشی لے کر عمارت کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے، ایک ڈپارٹمنٹ کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

غزنی پولیس چیف نے میڈیا کو بتایا کہ  دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، کسی شدت پسند گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں ہے تاہم غزنی میں طالبان متحرک ہیں اور صوبے کے کئی علاقوں پر قابض بھی ہیں۔

متعلقہ خبریں