Daily Mashriq

گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی پر سابق چیئرمین پی سی بی سخت مایوس

گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی پر سابق چیئرمین پی سی بی سخت مایوس

لاہور:  گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی پر سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے بھی سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے کہاکہ سری لنکا رینکنگ میں پیچھے ہے اور گذشتہ کچھ عرصے سے اس کی پرفارمنس بھی اچھی نہیں، اس کے باوجود پاکستان کو دونوں میچز میں شکست ہوئی، اس سے اندازہ یہی ہوتا ہے کہ ٹیم قطعی طور پر ان مقابلوں کیلیے تیار نہیں تھی۔

بولرز شارٹ بولنگ کرتے رہے، آئی لینڈرز کو آسانی سے چھکے لگانے کا موقع ملتا رہا، اگر بڑا اسکور بن بھی گیا تھا تو اس میں گھبرانے والی کوئی بات نہیں تھی مگر پاکستانی بیٹسمینوں نے منہ آسمان کی طرف اور آنکھیں بند کرکے بیٹ گھمائے۔

متعلقہ خبریں