Daily Mashriq

چاروں صوبوں کی روایتی دھن بجانے والا ننھا طبلہ نواز

چاروں صوبوں کی روایتی دھن بجانے والا ننھا طبلہ نواز

پاکستان میں ٹیلنٹ کی بالکل بھی کمی نہیں ہے، یہاں صرف بڑے ہی نہیں بچے بھی ایسی ایسی صلاحیتوں سے حامل ہیں جن کی مثال ملنا مشکل ہے۔

ایسے ہی ایک بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جو طبلے پر پاکستان کے چاروں صوبوں کی روایتی دھن بجا کر خوب توجہ حاصل کررہا ہے۔

یہ بچہ صرف ٹیلنٹڈ ہی نہیں نہایت پیارا اور معصوم بھی ہے جو ویڈیو کے آخر میں اپنے استاد سے کہتا ہے کہ 'سر جی اب میرے بازو تھک گئے ہیں'۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین اس بچے کے ٹیلنٹ کو سراہاتے ہوئے امید کررہے ہیں کہ یہ اپنے کیریئر میں خوب آگے جائے۔

خیال رہے کہ یہ پہلا بچہ نہیں جس کا طبلہ بجانے کا یہ ٹیلنٹ لوگوں کی توجہ سمیٹ رہا ہو۔

اس سے قبل کراچی سے تعلق رکھنے والے 6 سالہ طبلہ ساز کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس کی ننھی ننھی انگلیوں سے طبلے پر مہارت کو دیکھ کر سب دنگ رہ گئے تھے۔

اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ موسیقی کے میدان میں پاکستانیوں کو یقیناً کوئی پیچھے نہیں چھوڑ سکتا۔

گزشتہ سال کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک پینٹر کی گلوکاری کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد لوگ اس کے ٹیلنٹ کو سراہانے پر مجبور ہوگئے تھے۔

عارف نامی اس پینٹر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسے عائمہ بیگ کے ہمراہ ایک کنسرٹ میں پرفارم کرنے کا موقع بھی ملا تھا۔

متعلقہ خبریں