Daily Mashriq

ایف بی آر نے خیبر پختونخوا میں 29 بے نامی جائیدادوں کا سراغ لگا لیا

ایف بی آر نے خیبر پختونخوا میں 29 بے نامی جائیدادوں کا سراغ لگا لیا

پشاور: ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس نے خیبر پختونخوا کے 2 اضلاع میں 29 بے نامی جائیدادوں کا سراغ لگایا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں سے بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات مانگی تھیں، جس کے تحت ریجنل ٹیکس آفس نے خیبر پختونخوا کے دو اضلاع پشاور اور ٹانک میں 29 بے نامی جائیدادوں کا سراغ لگایا ہے۔ ان بے نامی جائیدادوں کی مالیت کروڑوں روپے ہے اور ان کی نشاندہی کاغذات کی جانچ پڑتال اور معلومات کی بنیاد پر ہوئی ہے۔

بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور میں 27 جب کہ ٹانک میں 2 بے نامی جائیدادوں کا سراغ لگایا گیا ہے، بے نامی ٹرانزکشن ایکٹ 2017 کے تحت معاملہ ایڈجوڈیکٹنگ اتھارٹی اسلام آباد کو بھیج دیا گیا،چیف کمشنر ان لینڈ ریوینیو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مصدقہ اطلاع دیں، اطلاع دینے والے کی شناخت کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور وہ انعام کا بھی حقدار ہوگا۔

متعلقہ خبریں