Daily Mashriq


ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کے13ویں صدر بن گئے

ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کے13ویں صدر بن گئے

ویب ڈیکس:نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی ملک کے 13ہویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔

ایوان صدرمیں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نومنتخب صدرعارف علوی سے حلف لیا۔ صدر کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم عمران خان،پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت تینوں افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔ حلف برداری تقریب میں تمام وفاقی وزراسمیت چاروں صوبوں کےگورنرزاور وزراء اعلٰی شریک ہوئے ۔ تقریب میں غیر ملکی سفیراور اہم سیاسی شخصیات کو مدعو کیا گیاتھا۔سبکدوش ہونے والے صدر ممنون حسین نے بھی عارف علوی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی 4 ستمبر کو صدارتی انتخابات میں  صدر منتخب ہوئے تھے۔

4 ستمبر کو منعقد ہونے والے صدارتی انتخاب میں قومی اسمبلی ، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل الیکٹورل کالج سے 352 ووٹ لے کر واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔

 

متعلقہ خبریں