Daily Mashriq

اسلام آباد اور مانسرہ کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد اور مانسرہ کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ اور نکیال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلوں کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آگئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 تھی، گہرائی 12 کلو میٹر تھی جب کہ اس کا مرکز کشمیر اور بھارت کا سرحدی علاقہ تھا۔

متعلقہ خبریں