Daily Mashriq

مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوس پر بھارتی فوج کا حملہ سانحہ کربلا کا تسلسل ہے،معاون خصوصی

مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوس پر بھارتی فوج کا حملہ سانحہ کربلا کا تسلسل ہے،معاون خصوصی

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حضرت امام ؓ کو خراج عقیدت پیش کرنے والے جلوس پر بھارتی فوج کا حملہ سانحہ کربلا کا تسلسل ہے۔

 آج مختلف ٹویٹس میں انہوں نے اس حملے کو بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین شکل قرار دیا۔

 معاون خصوصی نے کہا کہ بھارتی قابض فوج کی طرف سے بدترین محاصرے اور کرفیو کے نفاذ کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے عوام نے اپنے گھروں سے نکل کر کربلا کے جذبے کو تازہ کیا۔

 انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب بھارت اور ظالم مودی کا حشر یزید جیسا ہوگا اور کشمیر آزاد ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں